۱-توارِیخ 16:7-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. پہلے اُسی دِن داؤُ دنے یہ ٹھہرایا کہ خُداوند کا شُکر آسف اور اُس کے بھائی بجا لایا کریں۔

8. خُداوند کی شُکرگُذاری کرو ۔ اُس سے دُعا کرو۔قَوموں کے درمیان اُس کے کاموں کااِشتہار دو۔

9. اُس کے حضُور گاؤ ۔ اُس کی مدح سرائی کرو۔اُس کے سب عجِیب کاموں کا چرچا کرو۔

10. اُس کے پاک نام پر فخر کرو۔جو خُداوند کے طالِب ہیں اُن کا دِل خُوشرہے۔

11. تُم خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔تُم سدا اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔

12. تُم اُس کے عجِیب کاموں کو جو اُس نے کِئے۔اور اُس کے مُعجِزوں اور مُنہ کے آئِین کو یاد رکھّو۔

13. اَے اُس کے بندہ اِسرا ئیل کی نسل!اَے بنی یعقُوب جو اُس کے برگُزِیدہ ہو!

14. وہ خُداوند ہمارا خُدا ہے۔تمام رُویِ زمِین پر اُس کے آئِین ہیں۔

15. سدا اُس کے عہد کو یادرکھّواور ہزار پُشتوں تک اُس کے کلام کو جو اُسنے فرمایا۔

۱-توارِیخ 16