۱-توارِیخ 16:21-27 Urdu Bible Revised Version (URD)

21. اُس نے کِسی شخص کو اُن پر ظُلم کرنے نہ دِیابلکہ اُن کی خاطِر بادشاہوں کو تنبِیہ کی

22. کہ تُم میرے ممسُوحوں کو نہ چھُوؤاور میرے نبِیوں کو نہ ستاؤ۔

23. اَے سب اہلِ زمِین! خُداوند کے حضُور گاؤ۔روزبروز اُس کی نجات کی بشارت دو۔

24. قَوموں میں اُس کے جلال کا۔سب لوگوں میں اُس کے عجائِب کا بیان کرو۔

25. کیونکہ خُداوند بزُرگ اور نِہایت سِتایش کےلائِق ہے۔وہ سب معبُودوں سے زِیادہ مُہِیب ہے ۔

26. اِس لِئے کہ اور قَوموں کے سب معبُود محض بُت ہیںلیکن خُداوند نے آسمانوں کو بنایا۔

27. عظمت اور جلال اُس کے حضُور میں ہیںاور اُس کے ہاں قُدرت اور شادمانی ہیں۔

۱-توارِیخ 16