1. سو وہ خُدا کے صندُوق کو لے آئے اور اُسے اُس خَیمہ کے بِیچ میں جو داؤُ دنے اُس کے لِئے کھڑا کِیا تھا رکھّا اور سوختنی قُربانیاں اور سلامتی کی قُربانیاں خُدا کے حضُور چڑھائِیں۔
2. اور جب داؤُ دسوختنی قُربانی اور سلامتی کی قُربانیاں چڑھا چُکا تو اُس نے خُداوند کے نام سے لوگوں کو برکت دی۔