۱-توارِیخ 10:10-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اور اُنہوں نے اُس کے ہتھیاروں کو اپنے دیوتاؤں کے مندِر میں رکھّا اور اُس کے سر کو دجون کے مندِر میں لٹکا دِیا۔

11. جب یبِیس جِلعا د کے سب لوگوں نے جو کُچھ فِلستِیوں نے ساؤُل سے کِیا تھا سُنا۔

12. تو اُن میں کے سب بہادُر اُٹھے اور ساؤُل کی لاش اور اُس کے بیٹوں کی لاشیں لے کر اُن کو یبِیس میں لائے اور اُن کی ہڈِّیوں کو یبیس کے بلُوط کے نِیچے دفن کِیا اور سات دِن تک روزہ رکھّا۔

13. سو ساؤُل اپنے گُناہ کے سبب سے جو اُس نے خُداوند کے حضُور کِیا تھا مَرا اِس لِئے کہ اُس نے خُداوند کی بات نہ مانی اور اِس لِئے بھی کہ اُس نے اُس سے مشورَہ کِیا جِس کا یار جِنّ تھا تاکہ اُس کے ذرِیعہ سے دریافت کرے۔

14. اور اُس نے خُداوند سے دریافت نہ کِیا ۔ سو اُس نے اُس کو مار ڈالا اور سلطنت یسّی کے بیٹے داؤُ دکی طرف مُنتقِل کر دی۔

۱-توارِیخ 10