1. اور فِلستی اِسرا ئیل سے لڑے اور اِسرا ئیل کے لوگ فِلستِیوں کے آگے سے بھاگے اور کوہِستانِ جلبو عہ میں قتل ہو کر گِرے۔
2. اور فِلستِیوں نے ساؤُل کا اور اُس کے بیٹوں کا خُوب پِیچھا کِیا اور فِلستِیوں نے یُونتن اور ابِیند اب اور ملکیشو ع کو جو ساؤُل کے بیٹے تھے قتل کِیا۔