یُوحنّا 9:21-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

21. لیکن یہ ہم نہیں جانتے کہ اب وہ کیونکر دیکھتا ہے اور نہ یہ جانتے ہیں کہ کِس نے اُس کی آنکھیں کھولِیں ۔ وہ تو بالِغ ہے ۔ اُسی سے پُوچھو ۔ وہ اپنا حال آپ کہہ دے گا۔

22. یہ اُس کے ماں باپ نے یہُودِیوں کے ڈر سے کہا کیونکہ یہُودی ایکا کر چُکے تھے کہ اگر کوئی اُس کے مسِیح ہونے کا اِقرار کرے تو عِبادت خانہ سے خارِج کِیا جائے۔

23. اِس واسطے اُس کے ماں باپ نے کہا کہ وہ بالِغ ہے اُسی سے پُوچھو۔

24. پس اُنہوں نے اُس شخص کو جو اندھا تھا دوبارہ بُلا کر کہا کہ خُدا کی تمجِید کر ۔ ہم تو جانتے ہیں کہ یہ آدمی گُنہگار ہے۔

25. اُس نے جواب دِیا مَیں نہیں جانتا کہ وہ گُنہگار ہے یا نہیں ۔ ایک بات جانتا ہُوں کہ مَیں اندھا تھا ۔ اب بِینا ہُوں۔

یُوحنّا 9