یُوحنّا 5:1-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اِن باتوں کے بعد یہُودِیوں کی ایک عِید ہُوئی اور یِسُو ع یروشلِیم کو گیا۔

2. یروشلِیم میں بھیڑ دروازہ کے پاس ایک حَوض ہے جو عِبرانی میں بَیت حسدا کہلاتا ہے اور اُس کے پانچ برآمدے ہیں۔

3. اِن میں بُہت سے بِیمار اور اندھے اور لنگڑے اور پژمُردہ لوگ ]جوپانی کے ہِلنے کے مُنتظِر ہو کر[پڑے تھے۔

4. ]کیونکہ وقت پر خُداوند کا فرِشتہ حَوض پر اُتر کرپانی ہِلایا کرتا تھا ۔ پانی ہِلتے ہی جو کوئی پہلے اُترتا سو شِفا پاتا اُس کی جو کُچھ بِیماری کیوں نہ ہو[۔

5. وہاں ایک شخص تھا جو اڑتِیس برس سے بِیماری میں مُبتلا تھا۔

6. اُس کو یِسُو ع نے پڑا دیکھا اور یہ جان کر کہ وہ بڑی مُدّت سے اِس حالت میں ہے اُس سے کہا کیا تُو تندرُست ہونا چاہتا ہے؟۔

7. اُس بِیمار نے اُسے جواب دِیا ۔ اَے خُداوند میرے پاس کوئی آدمی نہیں کہ جب پانی ہِلایا جائے تو مُجھے حَوض میں اُتار دے بلکہ میرے پُہنچتے پُہنچتے دُوسرا مُجھ سے پہلے اُتر پڑتا ہے۔

8. یِسُو ع نے اُس سے کہا اُٹھ اور اپنی چارپائی اُٹھا کر چل پِھر۔

9. وہ شخص فوراً تندرُست ہو گیا اور اپنی چارپائی اُٹھا کر چلنے پِھرنے لگا۔وہ دِن سَبت کا تھا۔

10. پس یہُودی اُس سے جِس نے شِفا پائی تھی کہنے لگے کہ آج سَبت کا دِن ہے ۔ تُجھے چارپائی اُٹھانا رَوا نہیں۔

یُوحنّا 5