1. پِھر تِیسرے دِن قانایِ گلِیل میں ایک شادی ہُوئی اور یِسُو ع کی ماں وہاں تھی۔
2. اور یِسُو ع اور اُس کے شاگِردوں کی بھی اُس شادی میں دعوت تھی۔
3. اور جب مَے ہو چُکی تو یِسُو ع کی ماں نے اُس سے کہا کہ اُن کے پاس مَے نہیں رہی۔
4. یِسُو ع نے اُس سے کہا اَے عَورت مُجھے تُجھ سے کیا کام ہے؟ ابھی میرا وقت نہیں آیا۔
5. اُس کی ماں نے خادِموں سے کہا جو کُچھ یہ تُم سے کہے وہ کرو۔