یُوحنّا 19:12-20 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. اِس پر پِیلا طُس اُسے چھوڑ دینے میں کوشِش کرنے لگا مگر یہُودِیوں نے چِلاّ کر کہا اگر تُو اُس کو چھوڑے دیتا ہے تو قَیصر کا خَیر خواہ نہیں ۔ جو کوئی اپنے آپ کو بادشاہ بناتا ہے وہ قَیصر کا مُخالِف ہے۔

13. پِیلا طُس یہ باتیں سُن کر یِسُوع کو باہِر لایا اور اُس جگہ جو چبُوترہ اور عِبرانی میں گبّتا کہلاتی ہے تختِ عدالت پر بَیٹھا۔

14. یہ فَسح کی تیّاری کا دِن اور چَھٹے گھنٹے کے قرِیب تھا ۔ پِھر اُس نے یہُودِیوں سے کہا دیکھو یہ ہے تُمہارا بادشاہ۔

15. پس وہ چِلاّئے کہ لے جا! لے جا! اُسے مَصلُوب کر!پِیلا طُس نے اُن سے کہا کیا مَیں تُمہارے بادشاہ کومصلُوب کرُوں؟سردار کاہِنوں نے جواب دِیا کہ قَیصر کے سِوا ہمارا کوئی بادشاہ نہیں۔

16. اِس پر اُس نے اُس کو اُن کے حوالہ کِیا کہ مصلُوب کِیا جائے۔ پس وہ یِسُوع کو لے گئے۔

17. اور وہ اپنی صلِیب آپ اُٹھائے ہُوئے اُس جگہ تک باہر گیا جو کھوپڑی کی جگہ کہلاتی ہے ۔ جِس کا تَرجُمہ عِبرانی میں گُلگُتا ہے۔

18. وہاں اُنہوں نے اُس کو اور اُس کے ساتھ اَور دو شخصوں کومصلُوب کِیا ۔ ایک کو اِدھر ایک کو اُدھر اور یِسُو ع کو بِیچ میں۔

19. اور پِیلا طُس نے ایک کِتابہ لِکھ کر صلِیب پر لگا دِیا ۔ اُس میں لِکھاتھا یِسُو ع ناصری یہُودِیوں کابادشاہ۔

20. اُس کِتابہ کو بُہت سے یہُودِیوں نے پڑھا ۔ اِس لِئے کہ وہ مقام جہاں یِسُو ع مصلُوب ہُؤا شہر کے نزدِیک تھا اور وہ عِبرانی۔ لتےِنی اور یُونانی میں لِکھا ہُؤا تھا۔

یُوحنّا 19