1. پِھریِسُو ع فَسح سے چھ روز پہلے بَیت عَنِیّا ہ میں آیا جہاں لعزر تھا جِسے یِسُو ع نے مُردوں میں سے جِلایا تھا۔
2. وہاں اُنہوں نے اُس کے واسطے شام کا کھانا تیّار کِیا اور مر تھا خِدمت کرتی تھی مگرلعزر اُن میں سے تھا جو اُس کے سا تھ کھانا کھانے بَیٹھے تھے۔
3. پِھر مر یم نے جٹاماسی کا آدھ سیر خالِص اور بیش قِیمت عِطر لے کر یِسُو ع کے پاؤں پر ڈالا اور اپنے بالوں سے اُس کے پاؤں پونچھے اور گھر عِطر کی خُوشبُو سے مہک گیا۔
4. مگر اُس کے شاگِردوں میں سے ایک شخص یہُودا ہ اِسکریُوتی جو اُسے پکڑوانے کو تھا کہنے لگا۔
5. یہ عِطر تِین سَو دِینار میں بیچ کر غرِیبوں کو کیوں نہ دِیا گیا؟۔
6. اُس نے یہ اِس لِئے نہ کہا کہ اُس کو غرِیبوں کی فِکر تھی بلکہ اِس لِئے کہ چور تھا اور چُونکہ اُسکے پاس اُن کی تَھیلی رہتی تھی اُس میں جو کُچھ پڑتا وہ نِکال لیتاتھا۔
7. پس یِسُو ع نے کہا کہ اُسے یہ عِطر میرے دَفن کے دِن کے لِئے رکھنے دے۔
8. کیونکہ غرِیب غُربا تو ہمیشہ تُمہارے پاس ہیں لیکن مَیں ہمیشہ تُمہارے پاس نہ رہُوں گا۔
9. پس یہُودِیوں میں سے عوام یہ معلُوم کر کے کہ وہ وہاں ہے نہ صِرف یِسُو ع کے سبب سے آئے بلکہ اِس لِئے بھی کہ لعزر کو دیکھیں جِسے اُس نے مُردوں میں سے جِلایا تھا۔
10. لیکن سردار کاہِنوں نے مشوَرہ کِیا کہ لعزر کو بھی مار ڈالیں۔
11. کیونکہ اُس کے باعِث بُہت سے یہُودی چلے گئے اور یِسُو ع پر اِیمان لائے۔
12. دُوسرے دِن بُہت سے لوگوں نے جو عِید میں آئے تھے یہ سُن کر کہ یِسُوع یروشلِیم میں آتا ہے۔
13. کھجُور کی ڈالِیاں لِیں اور اُس کے اِستِقبال کو نِکل کر پُکارنے لگے کہ ہوشعنا! مُبارک ہے وہ جو خُداوند کے نام پر آتا ہے اور اِسرا ئیل کا بادشاہ ہے۔
14. جب یِسُو ع کو گدھے کا بچّہ مِلا تو اُس پر سوار ہُؤا جَیسا کہ لِکھا ہے کہ۔
15. اَے صِیُّو ن کی بیٹی مت ڈر ۔دیکھ تیرا بادشاہ گدھے کے بچّہ پر سوار ہُؤا آتا ہے۔