یُوایل 3:1-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اُن ایّام میں اور اُسی وقت جب مَیں یہُودا ہ اوریروشلیِم کے اسِیروں کو واپس لاؤُں گا۔

2. تو سب قَوموں کو جمع کرُوں گا اور اُن کو یہُوسفط کیوادی میں اُتار لاؤُں گااور وہاں اُن پر اپنی قَوم اور مِیراث اِسرائیل کےلِئے جِن کو اُنہوں نے قَوموں کے درمیانپراگندہ کِیااور میرے مُلک کو بانٹ لِیا حُجّت ثابِت کرُوں گا۔

3. ہاں اُنہوں نے میرے لوگوں پر قُرعہ ڈالااور ایک کسبی کے بدلے ایک لڑکا دِیا اور مَےکے لِئے ایک لڑکی بیچیتاکہ مَیخواری کریں۔

4. پس اَے صُور و صَیدا اور فلِستِین کے تمام علاقو میرے لِئے تُمہاری کیا حقِیقت ہے؟ کیا تُم مُجھ کو بدلہ د و گے؟ اور اگر دو گے تو مَیں وہِیں فَوراً تُمہارا بدلہ تُمہارے سر پر پھینک دُوں گا۔

5. چُونکہ تُم نے میرا سونا چاندی لے لِیا ہے اور میری لطِیف و نفِیس چِیزیں اپنے مَندروں میں لے گئے ہو۔

6. اور تُم نے یہُودا ہ اور یروشلیِم کی اَولاد کو یُونانیوں کے ہاتھ بیچا ہے تاکہ اُن کو اُن کی حدُود سے دُور کرو۔

7. اِس لِئے مَیں اُن کو اُس جگہ سے جہاں تُم نے بیچا ہے برانگیختہ کرُوں گا اور تُمہارا بدلہ تُمہارے سر پر لاؤُں گا۔

8. اور تُمہارے بیٹے بیٹِیوں کو بنی یہُوداہ کے ہاتھ بیچُوں گا اور وہ اُن کو اہِلِ سبا کے ہاتھ جو دُور کے مُلک میں رہتے ہیں بیچیں گے کیونکہ یہ خُداوند کا فرمان ہے۔

9. قَوموں کے درمیان اِس بات کی مُنادی کرو ۔لڑائی کی تیّاری کرو ۔بہادُروں کو برانگیختہ کرو ۔جنگی جوان حاضِر ہوں ۔ وہ چڑھائی کریں۔

یُوایل 3