یعقُوب 2:16-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

16. اور تُم میں سے کوئی اُن سے کہے کہ سلامتی کے ساتھ جاؤ ۔ گرم اور سیر رہو مگر جو چِیزیں تن کے لِئے درکار ہیں وہ اُنہیں نہ دے تو کیا فائِدہ؟۔

17. اِسی طرح اِیمان بھی اگر اُس کے ساتھ اَعمال نہ ہوں تو اپنی ذات سے مُردہ ہے۔

18. بلکہ کوئی کہہ سکتا ہے کہ تُو تو اِیمان دار ہے اور مَیں عمل کرنے والا ہُوں ۔ تُو اپنا اِیمان بغَیراَعمال کے تو مُجھے دِکھا اور مَیں اپنا اِیمان اَعمال سے تُجھے دِکھاؤُں گا۔

19. تُو اِس بات پر اِیمان رکھتا ہے کہ خُدا ایک ہی ہے خَیر ۔ اچّھا کرتا ہے ۔ شیاطِین بھی اِیمان رکھتے اور تھرتھراتے ہیں۔

یعقُوب 2