5. اور مَیں نے مُوسیٰ اور ہارُو ن کو بھیجا اور مِصر پر جو جو مَیں نے اُس میں کِیا اُس کے مُطابِق میری مار پڑی اور اُس کے بعد مَیں تُم کو نِکال لایا۔
6. تُمہارے باپ دادا کو مَیں نے مِصر سے نِکالا اور تُم سمُندر پر آئے ۔ تب مِصرِیوں نے رتھوں اور سواروں کو لے کر بحرِ قُلز م تک تُمہارے باپ دادا کا پِیچھا کِیا۔
7. اور جب اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی تو اُس نے تُمہارے اور مِصریوں کے درمِیان اندھیرا کر دِیا اور سمُندر کو اُن پر چڑھا لایا اور اُن کو چُھپا دِیا اور تُم نے جو کُچھ مَیں نے مِصر میں کِیا اپنی آنکھوں سے دیکھااور تُم بُہت دِنوں تک بیابان میں رہے۔
8. پِھر مَیں تُم کو امورِیوں کے مُلک میں جو یَرد ن کے اُس پار رہتے تھے لے آیا ۔ وہ تُم سے لڑے اور مَیں نے اُن کو تُمہارے ہاتھ میں کر دِیا اور تُم نے اُن کے مُلک پر قبضہ کر لِیا اور مَیں نے اُن کو تُمہارے آگے سے ہلاک کِیا۔
9. پِھر صفور کا بیٹا بلق موآب کا بادشاہ اُٹھ کر اِسرائیلِیوں سے لڑا اور تُم پرلَعنت کرنے کو بعور کے بیٹے بلعا م کو بُلوا بھیجا۔
10. پر مَیں نے نہ چاہا کہ بلعا م کی سُنوں ۔ اِس لِئے وہ تُم کوبرکت ہی دیتا گیا ۔ سو مَیں نے تُم کو اُس کے ہاتھ سے چُھڑایا۔
11. پِھر تُم یَردن پار ہو کر یرِیحُو کو آئے اور یرِیحُو کے لوگ یعنی اموری اور فرزّی اور کنعانی اور حتّی اور جِرجاسی اور حوّی اور یبُوسی تُم سے لڑے اور مَیں نے اُن کو تُمہارے ہاتھ میں کر دِیا۔
12. اور مَیں نے تُمہارے آگے زنبُوروں کو بھیجا جِنہوں نے دونوں اموری بادشاہوں کو تُمہارے سامنے سے بھگا دِیا ۔ یہ نہ تُمہاری تلوار اور نہ تُمہاری کمان سے ہُؤا۔
13. اور مَیں نے تُم کو وہ مُلک جِس پر تُم نے مِحنت نہ کی اور وہ شہر جِن کو تُم نے بنایا نہ تھا عِنایت کِئے اور تُم اُن میں بسے ہو اور تُم اَیسے تاکِستانوں اور زَیتُون کے باغوں کا پَھل کھاتے ہو جِن کو تُم نے نہیں لگایا۔
14. پس اب تُم خُداوند کا خَوف رکھّو اور نیک نِیّتی اور صداقت سے اُس کی پرستِش کرو اور اُن دیوتاؤں کو دُور کر دو جِن کی پرستِش تُمہارے باپ دادا بڑے دریا کے پار اور مِصر میں کرتے تھے اور خُداوند کی پرستِش کرو۔
15. اور اگر خُداوند کی پرستِش تُم کو بُری معلُوم ہوتی ہو تو آج ہی تُم اُسے جِس کی پرستِش کرو گے چُن لو۔ خواہ وہ وُہی دیوتا ہوں جِن کی پرستِش تُمہارے باپ دادا بڑے دریا کے اُس پار کرتے تھے یا اموریوں کے دیوتا ہوں جِن کے مُلک میں تُم بسے ہو ۔ اب رہی میری اور میرے گھرانے کی بات سو ہم تو خُداوند کی پرستِش کریں گے۔