39. حسبو ن اور اُس کی نواحی ۔ یعز یر اور اُس کی نواحی ۔ کُل چار شہر دِئے۔
40. سو یہ سب شہر اُن کے گھرانوں کے مُطابِق بنی مراری کے تھے ۔ جو لاویوں کے گھرانوں کے باقی لوگ تھے اُن کو قُرعہ سے بارہ شہر مِلے۔
41. پس بنی اِسرائیل کی مِلکِیّت کے درمِیان لاویوں کے سب شہر اپنی اپنی نواحی سمیت اڑتالِیس تھے۔
42. اُن شہروں میں سے ہر ایک شہر اپنے گِرد کی نواحی سمیت تھا ۔ سب شہر اَیسے ہی تھے۔
43. یُوں خُداوند نے اِسرائیلِیوں کو وہ سارا مُلک دِیا جِسے اُن کے باپ دادا کو دینے کی قَسم اُس نے کھائی تھی اور وہ اُس پر قابِض ہو کر اُس میں بس گئے۔
44. اور خُداوند نے اُن سب باتوں کے مُطابِق جِن کی قَسم اُس نے اُن کے باپ دادا سے کھائی تھی چاروں طرف سے اُن کو آرام دِیا اور اُن کے سب دُشمنوں میں سے ایک آدمی بھی اُن کے سامنے کھڑا نہ رہا ۔ خُداوند نے اُن کے سب دُشمنوں کو اُن کے قبضہ میں کر دِیا۔
45. اور جِتنی اچّھی باتیں خُداوند نے اِسرا ئیل کے گھرانے سے کہی تِھیں اُن میں سے ایک بھی نہ چُھوٹی ۔ سب کی سب پُوری ہُوئِیں۔