36. اور رُوبِن کے قبِیلہ سے بصر اور اُس کی نواحی۔ یہصہ اور اُس کی نواحی۔
37. قَدِیما ت اور اُس کی نواحی اور مفعت اور اُس کی نواحی ۔ یہ چار شہر دِئے۔
38. اور جد کے قبِیلہ سے جِلعاد میں رامہ اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اورمحنایم اور اُس کی نواحی۔
39. حسبو ن اور اُس کی نواحی ۔ یعز یر اور اُس کی نواحی ۔ کُل چار شہر دِئے۔
40. سو یہ سب شہر اُن کے گھرانوں کے مُطابِق بنی مراری کے تھے ۔ جو لاویوں کے گھرانوں کے باقی لوگ تھے اُن کو قُرعہ سے بارہ شہر مِلے۔
41. پس بنی اِسرائیل کی مِلکِیّت کے درمِیان لاویوں کے سب شہر اپنی اپنی نواحی سمیت اڑتالِیس تھے۔
42. اُن شہروں میں سے ہر ایک شہر اپنے گِرد کی نواحی سمیت تھا ۔ سب شہر اَیسے ہی تھے۔