36. اور رُوبِن کے قبِیلہ سے بصر اور اُس کی نواحی۔ یہصہ اور اُس کی نواحی۔
37. قَدِیما ت اور اُس کی نواحی اور مفعت اور اُس کی نواحی ۔ یہ چار شہر دِئے۔
38. اور جد کے قبِیلہ سے جِلعاد میں رامہ اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اورمحنایم اور اُس کی نواحی۔
39. حسبو ن اور اُس کی نواحی ۔ یعز یر اور اُس کی نواحی ۔ کُل چار شہر دِئے۔
40. سو یہ سب شہر اُن کے گھرانوں کے مُطابِق بنی مراری کے تھے ۔ جو لاویوں کے گھرانوں کے باقی لوگ تھے اُن کو قُرعہ سے بارہ شہر مِلے۔