یشُوع 21:33-40 Urdu Bible Revised Version (URD)

33. سو جَیرسونیوں کے گھرانوں کے مُطابِق اُن کے سب شہر اپنی اپنی نواحی سمیت تیرہ تھے۔

34. اور بنی مِراری کے گھرانوں کو جو باقی لاوی تھے زبُولُون کے قبِیلہ سے یقنِعام اور اُس کی نواحی ۔ قرتاہ اور اُس کی نواحی۔

35. دِمنہ اور اُس کی نواحی ۔ نہلا ل اور اُس کی نواحی ۔ یہ چار شہر دِئے۔

36. اور رُوبِن کے قبِیلہ سے بصر اور اُس کی نواحی۔ یہصہ اور اُس کی نواحی۔

37. قَدِیما ت اور اُس کی نواحی اور مفعت اور اُس کی نواحی ۔ یہ چار شہر دِئے۔

38. اور جد کے قبِیلہ سے جِلعاد میں رامہ اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اورمحنایم اور اُس کی نواحی۔

39. حسبو ن اور اُس کی نواحی ۔ یعز یر اور اُس کی نواحی ۔ کُل چار شہر دِئے۔

40. سو یہ سب شہر اُن کے گھرانوں کے مُطابِق بنی مراری کے تھے ۔ جو لاویوں کے گھرانوں کے باقی لوگ تھے اُن کو قُرعہ سے بارہ شہر مِلے۔

یشُوع 21