یشُوع 21:19-28 Urdu Bible Revised Version (URD)

19. سو بنی ہارُون کے جو کاہِن ہیں سب شہر تیرہ تھے جِن کے ساتھ اُن کی نواحی بھی تھی۔

20. اور بنی قہات کے گھرانوں کو جو لاوی تھے یعنی باقی بنی قہات کو افرا ئِیم کے قبِیلہ سے یہ شہر قُرعہ سے مِلے۔

21. اور اُنہوں نے افرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں اُن کو سِکم شہر اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور جزر اور اُس کی نواحی۔

22. اور قبِضَیم اور اُس کی نواحی اور بَیت حورُو ن اور اُس کی نواحی یہ چار شہر دِئے۔

23. اور دان کے قبِیلہ سے اِلتِقیہ اور اُس کی نواحی اور جِبّتُون اور اُس کی نواحی۔

24. اور ایّالو ن اور اُس کی نواحی اور جات رِمّون اور اُس کی نواحی ۔ یہ چار شہر دِئے۔

25. اور منسّی کے آدھے قبِیلہ سے تعناک اور اُس کی نواحی اور جات رِ مّون اور اُس کی نواحی ۔ یہ دو شہر دِئے۔

26. باقی بنی قہات کے گھرانوں کے سب شہر اپنی اپنی نواحی سمیت دس تھے۔

27. اور بنی جَیرسون کو جو لاویوں کے گھرانوں میں سے ہیں منسّی کے دُوسرے آدھے قبِیلہ میں سے اُنہوں نے بسن میں جولان اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور بعِسترا ہ اور اُس کی نواحی یہ دو شہر دِئے۔

28. اور اِشکار کے قبِیلہ سے قِسیُون اور اُس کی نواحی اور دبر ت اور اُس کی نواحی۔

یشُوع 21