یشُوع 21:12-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. لیکن اُس شہر کے کھیتوں اور گاؤں کو اُنہوں نے یُفنّہ کے بیٹے کالِب کو مِیراث کے طَور پر دِیا۔

13. سو اُنہوں نے ہارُو ن کاہِن کی اَولاد کو حبُرو ن جو خُونی کی پناہ کا شہر تھا اور اُس کی نواحی اور لِبناہ اور اُس کی نواحی۔

14. اور یتِیر اور اُس کی نواحی اور اِستِمو ع اور اُس کی نواحی۔

15. اور حولو ن اور اُس کی نواحی اور دبِیر اور اُس کی نواحی۔

16. اور عَین اور اُس کی نواحی اور یُوطہ اور اُس کی نواحی اور بَیت شمس اور اُس کی نواحی یعنی یہ نَو شہر اُن دونوں قبِیلوں سے لے کر دِئے۔

17. اور بِنیمِین کے قبِیلہ سے جِبعو ن اور اُس کی نواحی اور جِبع اور اُس کی نواحی۔

یشُوع 21