یشُوع 21:11-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. سو اُنہوں نے یہُوداہ کے کوہِستانی مُلک میں عناق کے باپ اربع کا شہر قریت ا ربع جو حبرُو ن کہلاتا ہے مع اُس کی نواحی کے اُن کو دِیا۔

12. لیکن اُس شہر کے کھیتوں اور گاؤں کو اُنہوں نے یُفنّہ کے بیٹے کالِب کو مِیراث کے طَور پر دِیا۔

13. سو اُنہوں نے ہارُو ن کاہِن کی اَولاد کو حبُرو ن جو خُونی کی پناہ کا شہر تھا اور اُس کی نواحی اور لِبناہ اور اُس کی نواحی۔

14. اور یتِیر اور اُس کی نواحی اور اِستِمو ع اور اُس کی نواحی۔

15. اور حولو ن اور اُس کی نواحی اور دبِیر اور اُس کی نواحی۔

یشُوع 21