1. تب لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار الِیعزر کا ہِن اور نُون کے بیٹے یشُوع اور بنی اِسرائیل کے قبِیلوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے پاس آئے۔
2. اور مُلکِ کنعان کے سَیلا میں اُن سے کہنے لگے کہ خُداوند نے مُوسیٰ کی معرفت ہمارے رہنے کے لِئے شہر اور ہمارے چَوپایوں کے لِئے اُن کی نواحی کے دینے کا حُکم کِیا تھا۔
3. سو بنی اِسرائیل نے اپنی اپنی مِیراث میں سے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق یہ شہر اور اِن کی نواحی لاویوں کو دِیں۔
4. اور قُرعہ قہاتِیوں کے گھرانوں کے نام پر نِکلا اور ہارُو ن کاہِن کی اَولاد کو جو لاویوں میں سے تھی قُرعہ سے یہُوداہ کے قبِیلہ اور شمعُو ن کے قبِیلہ اور بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے تیرہ شہر مِلے۔
5. اور باقی بنی قہات کو افرائِیم کے قبِیلہ کے گھرانوں اور دان کے قبِیلہ اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے دس شہر قُرعہ سے مِلے۔
6. اور بنی جَیرسون کو اِشکار کے قبِیلہ کے گھرانوں اور آشر کے قبِیلہ اور نفتا لی کے قبِیلہ اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے جو بسن میں ہے تیرہ شہر قُرعہ سے مِلے۔
7. اور بنی مراری کو اُن کے گھرانوں کے مُطابِق رُوبِن کے قبِیلہ اور جد کے قبِیلہ اور زبُولُون کے قبِیلہ میں سے بارہ شہر مِلے۔
8. اور بنی اِسرائیل نے قُرعہ ڈال کر اِن شہروں اور اِن کی نواحی کو جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ کی معرفت فرمایا تھا لاویوں کو دِیا۔
9. اُنہوں نے بنی یہُوداہ کے قبِیلہ اور بنی شمعُون کے قبِیلہ میں سے یہ شہر دِئے جِن کے نام یہاں مذکُور ہیں۔