یشُوع 20:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور خُداوند نے یشُوع سے کہا کہ۔

2. بنی اِسرائیل سے کہہ کہ اپنے لِئے پناہ کے شہر جِن کی بابت مَیں نے مُوسیٰ کی معرفت تُم کو حُکم کِیا مُقرّر کرو۔

3. تاکہ وہ خُونی جو بُھول سے اور نادانِستہ کِسی کو مار ڈالے وہاں بھاگ جائے اور وہ خُون کے اِنتِقام لینے والے سے تُمہاری پناہ ٹھہریں۔

4. وہ اُن شہروں میں سے کِسی میں بھاگ جائے اور اُس شہر کے دروازہ پر کھڑا ہو کر اُس شہر کے بزُرگوں کو اپنا حال کہہ سُنائے ۔ تب وہ اُسے شہر میں اپنے ہاں لے جا کر کوئی جگہ دیں تاکہ وہ اُن کے درمِیان رہے۔

یشُوع 20