50. اُنہوں نے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق وُہی شہر جِسے اُس نے مانگا تھا یعنی افرائِیم کے کوہِستانی مُلک کا تِمنت سرح اُسے دِیا اور وہ اُس شہر کو تعمِیر کر کے اُس میں بس گیا۔
51. یہ وہ مِیراثی حِصّے ہیں جِن کو الِیعزر کاہِن اور نُون کے بیٹے یشُوع اور بنی اِسرائیل کے قبِیلوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں نے سَیلا میں خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خُداوند کے حضُور قُرعہ ڈال کر مِیراث کے لِئے تقسِیم کِیا ۔ یُوں وہ اُس مُلک کی تقسِیم سے فارِغ ہُوئے۔