یشُوع 19:5-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. اور صِقلاج اور بَیت مرکبو ت اور حصار سُوسہ۔

6. اور بَیت لِباؤ ت اور ساروحن ۔ یہ تیرہ شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔

7. عَین اور رِمّون اور عتر اور عسن ۔ یہ چار شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔

8. اور وہ سب گاؤں بھی اِن کے تھے جو اِن شہروں کے آس پاس بعلات بیر یعنی جنُوب کے رامہ تک ہیں ۔ بنی شمعُون کے قبِیلہ کی مِیراث اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ ٹھہری۔

9. بنی یہُوداہ کی مِلکِیّت میں سے بنی شمعُون کی مِیراث لی گئی کیونکہ بنی یہُوداہ کا حِصّہ اُن کے واسطے بُہت زِیادہ تھا ۔ اِس لِئے بنی شمعُون کو اُن کی مِیراث کے درمِیان مِیراث مِلی۔

10. اور تِیسرا قُرعہ بنی زبُولُون کا اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا اور اُن کی مِیراث کی حد سارِید تک تھی۔

11. اور اُن کی حد مغرِب کی طرف مرعلہ ہوتی ہُوئی دبّاست تک گئی اور اُس ندی سے جو یُقنِعام کے آگے ہے جامِلی۔

12. اور سارِید سے مشرِق کی طرف مُڑ کر وہ کِسلو ت تبُور کی سرحد کو گئی اور وہاں سے دبرت ہوتی ہُوئی یفیعِ کو جا نِکلی۔

13. اور وہاں سے مشرِق کی طرف جتہ حیفر اور عِتّہ قا ضِین سے گُذرتی ہُوئی رِمّوُن کو گئی جو نِیعہ تک پَھیلا ہُؤا ہے۔

14. اور وہ حد اُس کے شِمال سے مُڑ کر حنّاتو ن کو گئی اور اُس کا خاتِمہ اِفتاح ایل کی وادی پر ہُؤا۔

15. اور قطّات اور نحلا ل اورسِمرو ن اور ادالہ اور بَیت لحم ۔ یہ بارہ شہر اور اِن کے گاؤں اِن لوگوں کے ٹھہرے۔

16. یہ سب شہر اور اِن کے گاؤں بنی زبُولُون کے گھرانوں کے مُوافِق اُن کی مِیراث ہے۔

یشُوع 19