27. اور وہ مشرِق کی طرف مُڑ کر بَیت دجو ن کو گئی اور پِھر زبُولُون تک اور وادیِ اِفتاح ایل کے شِمال سے ہو کر بَیت ا لعمق اور نفی ایل تک پُہنچی اور پِھر کبُو ل کے بائیں کو گئی۔
28. اور عبرُو ن اور رحوب اور حمّون اور قاناہ بلکہ بڑے صَیدا تک پُہنچی۔
29. پِھر وہ حدّ رامہ ضُور کے فصِیل دار شہر کی طرف کو جُھکی اور وہاں سے مُڑ کر حوسہ تک گئی اور اُس کا خاتِمہ اَکزِیب کی نواحی کے سمُندر پر ہُؤا۔
30. اور عُمّہ اور اِفیق اور رحو ب بھی اِن کو مِلے۔ یہ بائِیس شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔
31. بنی آشر کے قبِیلہ کی مِیراث اُن کے گھرانوں کے مُوافِق یہ شہر اور اِن کے گاؤں تھے۔
32. چھٹا قُرعہ بنی نفتالی کے نام پر بنی نفتالی کے قبِیلہ کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔
33. اور اُن کی سرحد حلف سے اور ضعننّیِم کے بلُوط سے ادامی نقب اور یبنی ایل ہوتی ہُوئی لقُوم تک تھی اور اُس کا خاتِمہ یَردن پر ہُؤا۔
34. اور وہ حدمغرِب کی طرف مُڑ کر ازنُوت تبُور سے گُذرتی ہُوئی حُقّوق کو گئی اور جنُوب میں زبُولُون تک اور مغرِب میں آشر تک اور مشرِق میں یہُوداہ کے حِصّہ کے یَردن تک پُہنچی۔
35. اور فصِیل دار شہر یہ ہیں یعنی صِدّیم اور صیر اور حمّات اور رقّت اور کِنّرت۔
36. اور ادامہ اور رامہ اور حصُور۔
37. اور قادِ س اور ادرعی اور عَین حصُور۔
38. اور ارون اور مِجدا ل ایل اور حُرِیم اور بَیت عنات اور بَیت شمس ۔ یہ اُنِیس شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔
39. یہ شہر اور اِن کے گاؤں بنی نفتالی کے قبِیلہ کے گھرانوں کے مُوافِق اُن کی مِیراث ہے۔