یشُوع 19:13-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. اور وہاں سے مشرِق کی طرف جتہ حیفر اور عِتّہ قا ضِین سے گُذرتی ہُوئی رِمّوُن کو گئی جو نِیعہ تک پَھیلا ہُؤا ہے۔

14. اور وہ حد اُس کے شِمال سے مُڑ کر حنّاتو ن کو گئی اور اُس کا خاتِمہ اِفتاح ایل کی وادی پر ہُؤا۔

15. اور قطّات اور نحلا ل اورسِمرو ن اور ادالہ اور بَیت لحم ۔ یہ بارہ شہر اور اِن کے گاؤں اِن لوگوں کے ٹھہرے۔

16. یہ سب شہر اور اِن کے گاؤں بنی زبُولُون کے گھرانوں کے مُوافِق اُن کی مِیراث ہے۔

17. اور چَوتھا قُرعہ اِشکار کے نام پر بنی اِشکار کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔

18. اور اُن کی حد یِزرعیل اور کِسُولو ت اور شُونِیم۔

19. اور حفارِیم اور شیُون اور اناخرا ت۔

20. اور ربَیت اور قِسیون اور اِبض۔

21. اور ریِمت اور عَین جنِّیم اور عَین حدّہ اور بَیت فصیص تک تھی۔

22. اور وہ حد تبُور اور شخصِیماہ اور بَیت شمس سے جا مِلی اور اُن کی حد کا خاتِمہ یَردن پر ہُؤا ۔ یہ سولہ شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔

یشُوع 19