یشُوع 15:10-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اور بعلہ سے ہو کر مغرِب کی سِمت کوہِ شعیر کو پِھری اور کوہِ یعرِیم کے جو کسلُو ن بھی کہلاتا ہے شِمالی دامن کے پاس سے گُذر کر بَیت شمس کی طرف اُترتی ہُوئی تِمنہ کو گئی۔

11. اور وہاں سے وہ حد عقروُ ن کے شِمال کو جا نِکلی ۔ پِھر وہ سِکرُو ن سے ہو کر کوہِ بعلہ کے پاس سے گُذرتی ہُوئی یبنی ایل پر جا نِکلی اور اِس حد کا خاتِمہ سمُندر پر ہُؤا۔

12. اور مغرِبی سرحدبڑا سمُندر اور اُس کا ساحِل تھا ۔بنی یہُوداہ کی چاروں طرف کی حد اُن کے گھرانوں کے مُطابِق یِہی ہے۔

یشُوع 15