1. اور شاہِ یہُودا ہ آخز بِن یُوتا م بِن عُزیّاہ کے ایّام میں یُوں ہُؤا کہ رضِین شاہِ ارا م اور فِقح بِن رملیا ہ شاہِ اِسرائیل نے یروشلیِم پر چڑھائی کی لیکن اُس پر غالِب نہ آ سکے۔
2. اُس وقت داؤُد کے گھرانے کو یہ خبر دی گئی کہ ارام اِفرائیم کے ساتھ مُتحِد ہے ۔ پس اُس کے دِل نے اور اُس کے لوگوں کے دِلوں نے یُوں جُنبِش کھائی جَیسے جنگل کے درخت آندھی سے جُنبِش کھاتے ہیں۔
3. تب خُداوند نے یسعیا ہ کو حُکم کِیا کہ تُو اپنے بیٹے شیاریا شوب کولے کر اُوپر کے چشمہ کی نہر کے سِرے پرجو دھوبِیوں کے مَیدان کی راہ میں ہے آخز سے مُلاقات کر۔
4. اور اُسے کہہ خبردار ہو اور بے قرار نہ ہو ۔ اِن لُکٹیوں کے دو دُھوئیں والے ٹُکڑوں سے یعنی ارامی رضِین اوررملیا ہ کے بیٹے کی قہر انگیزی سے نہ ڈر اور تیرا دِل نہ گھبرائے۔
5. چُونکہ ارام اور افرائِیم اور رملیا ہ کا بیٹا تیرے خِلاف مشوَرت کر کے کہتے ہیں۔