6. شہر سے ہجُوم کا شور! ہَیکل کی طرف سے ایک نِدا! خُداوند کی آواز ہے جو اپنے دُشمنوں کو بدلہ دیتا ہے۔
7. پیشتر اِس سے کہ اُسے درد لگے اُس نے جنم دِیا اور اِس سے پہلے کہ اُس کو درد ہو اُس سے بیٹا پَیدا ہُؤا۔
8. اَیسی بات کِس نے سُنی؟ اَیسی چِیزیں کِس نے دیکِھیں؟کیا ایک دِن میں کوئی مُلک پَیدا ہو سکتا ہے؟ کیا یکبارگی ایک قَوم پَیدا ہو جائے گی؟ کیونکہ صِیُّون کو درد لگے ہی تھے کہ اُس کی اَولاد پَیدا ہو گئی۔
9. خُداوند فرماتا ہے کیا مَیں اُسے وِلادت کے وقت تک لاؤُں اور پِھر اُس سے وِلادت نہ کراؤُں؟ تیرا خُدا فرماتاہے کیا مَیں جو وِلادت تک لاتا ہُوں وِلادت سے باز رکُھّوں؟۔
10. تُم یروشلیِم کے ساتھ خُوشی مُنائو اور اُس کے سببسے شادمان ہو ۔اُس کے سب دوستو ۔ جو اُس کے لِئے ماتم کرتےتھے اُس کے ساتھ نِہایت خُوش ہو۔
11. تاکہ تُم دُودھ پِیو اور اُس کے تسلّی کے پِستانوںسے سیر ہوتاکہ تُم نِچوڑو اور اُس کی شَوکت کی فراوانی سےحظّ اُٹھاؤ۔
12. کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں سلامتی نہر کی مانِند اور قَوموں کی دَولت سَیلاب کی طرح اُس کے پاس رواں کرُوں گا تب تُم دُودھ پِیو گے اور بغل میں اُٹھائے جاؤ گے اور گُھٹنوں پر کُدائے جاؤ گے۔
13. جِس طرح ماں اپنے بیٹے کو دِلاسا دیتی ہے اُسی طرح مَیں تُم کو دِلاسا دُوں گا ۔ یروشلیِم ہی میں تُم تسلّی پاؤ گے۔
14. اور تُم دیکھو گے اور تُمہارا دِل خُوش ہو گا اور تُمہاری ہڈّ ِیاں سبزہ کی مانِند نشو و نُما پائیں گی اور خُداوندکا ہاتھ اپنے بندوں پر ظاہِر ہو گا پر اُس کا قہر اُس کے دُشمنوں پر بھڑکے گا۔
15. کیونکہ دیکھو خُداوند آگ کے ساتھ آئے گا اور اُس کے رتھ گِردباد کی مانِند ہوں گے تاکہ اپنے قہر کو جوش کے ساتھ اور اپنی تنبِیہہ کو آگ کے شُعلہ میں ظاہِر کرے۔
16. کیونکہ آگ سے اور اپنی تلوار سے خُداوند تمام بنی آدم کا مُقابلہ کرے گا اور خُداوند کے مقتُول بُہت سے ہوں گے۔
17. وہ جو باغوں کے وسط میں کِسی کے پِیچھے کھڑے ہونے کے لِئے اپنے آپ کو پاک و صاف کرتے ہیں جو سُؤر کا گوشت اور مکرُوہ چِیزیں اور چُوہے کھاتے ہیں خُداوند فرماتا ہے وہ باہم فنا ہو جائیں گے۔
18. اور مَیں اُن کے کام اور اُن کے منصُوبے جانتا ہُوں ۔ وہ وقت آتا ہے کہ مَیں تمام قَوموں اور اہلِ لُغت کوجمع کرُوں گا اور وہ آئیں گے اور میرا جلال دیکھیں گے۔
19. تب مَیں اُن کے درمِیان ایک نِشان نصب کرُوں گا اور مَیںاُن کو جو اُن میں سے بچ نِکلیں قَوموں کی طرف بھیجُوں گایعنی ترسِیس اور پُول اور لُود کو جو تِیرانداز ہیں اور تُوبل اور یاوا ن کو اور دُور کے جزِیروں کو جِنہوں نے میری شُہرت نہیں سُنی اور میرا جلال نہیں دیکھا اوروہ قَوموں کے درمیان میرا جلال بیان کریں گے۔