18. اور مَیں اُن کے کام اور اُن کے منصُوبے جانتا ہُوں ۔ وہ وقت آتا ہے کہ مَیں تمام قَوموں اور اہلِ لُغت کوجمع کرُوں گا اور وہ آئیں گے اور میرا جلال دیکھیں گے۔
19. تب مَیں اُن کے درمِیان ایک نِشان نصب کرُوں گا اور مَیںاُن کو جو اُن میں سے بچ نِکلیں قَوموں کی طرف بھیجُوں گایعنی ترسِیس اور پُول اور لُود کو جو تِیرانداز ہیں اور تُوبل اور یاوا ن کو اور دُور کے جزِیروں کو جِنہوں نے میری شُہرت نہیں سُنی اور میرا جلال نہیں دیکھا اوروہ قَوموں کے درمیان میرا جلال بیان کریں گے۔
20. اور خُداوند فرماتا ہے کہ وہ تُمہارے سب بھائیوں کو تمام قَوموں میں سے گھوڑوں اور رتھوں پر اور پالکِیوں میں اور خچّروں پر اور سانڈنیوں پر بِٹھا کر خُداوندکے ہدیہ کے لِئے یروشلیِم میں میرے کوہِ مُقدّس کو لائیں گے جِس طرح سے بنی اِسرائیل خُداوند کے گھر میں پاک برتنوں میں ہدیہ لاتے ہیں۔
21. اور خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں اُن میں سے بھی کاہِن اور لاوی ہونے کے لِئے لُوں گا۔
22. خُداوند فرماتا ہے جِس طرح نیا آسمان اور نئی زمِین جو مَیں بناؤُں گا میرے حضُور قائِم رہیں گے اُسی طرح تُمہاری نسل اور تُمہارا نام باقی رہے گا۔
23. اور یُوں ہو گا خُداوند فرماتا ہے کہ ایک نئے چاند سے دُوسرے تک اور ایک سبت سے دُوسرے تک ہر فردِ بشر عِبادت کے لِئے میرے حضُور آئے گا۔
24. اور وہ نِکل نِکل کر اُن لوگوں کی لاشوں پر جو مُجھ سے باغی ہُوئے نظر کریں گے کیونکہ اُن کا کِیڑا نہ مَرے گااور اُن کی آگ نہ بُجھے گی اور وہ تمام بنی آدم کے لِئے نفرتی ہوں گے۔