یسعیاہ 49:11-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. اور مَیں اپنے سارے کوہِستان کو ایک راستہ بنادُوں گااور میری شاہراہیں اُونچی کی جائیں گی۔

12. دیکھ یہ دُور سےاور یہ شِمال اور مغرِب سے اور یہ سِینِیم کےمُلک سے آئیں گے۔

13. اَے آسمانو گاؤ! اَے زمِین شادمان ہو!اَے پہاڑ و نغمہ پردازی کرو!کیونکہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہےاور اپنے رنجُوروں پر رحم فرمائے گا۔

14. لیکن صِیُّون کہتی ہےیہووا ہ نے مُجھے ترک کِیا ہےاور خُداوند مُجھے بُھول گیا ہے۔

یسعیاہ 49