یسعیاہ 49:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے جزِیرو میری سُنو! اَے اُمّتو جو دُور ہو کان لگاؤ!خُداوند نے مُجھے رَحِم ہی سے بُلایا ۔بطنِ مادر ہی سے اُس نے میرے نام کا ذِکر کِیا۔

2. اور اُس نے میرے مُنہ کو تیز تلوار کی مانِند بنایااور مُجھ کو اپنے ہاتھ کے سایہ تلے چُھپایااُس نے مُجھے تیرِ آب دار کِیا اور اپنے ترکشمیں مُجھے چُھپا رکھّا۔

3. اور اُس نے مُجھ سے کہا تُو میرا خادِم ہے ۔تُجھ میں اَے اِسرائیل مَیں اپنا جلال ظاہِرکرُوں گا۔

4. تب مَیں نے کہا مَیں نے بے فائِدہ مشقّت اُٹھائی ۔مَیں نے اپنی قُوّت بے فائِدہ بطالت میںصَرف کیتَوبھی یقِیناً میرا حق خُداوند کے ساتھاور میرا اجر میرے خُدا کے پاس ہے۔

یسعیاہ 49