یسعیاہ 47:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے کُنواری دُخترِ بابل ! اُتر آاور خاک پر بَیٹھ ۔اَے کسدیوں کی دُختر! تُو بے تخت زمِین پر بَیٹھکیونکہ اب تُو نرم اندام اور نازنِین نہ کہلائے گی۔

2. چکّی لے اور آٹا پِیساپنا نِقاب اُتار اور دامن سمیٹ لے ۔ٹانگیں ننگی کر کے ندیوں کو عبُور کر۔

3. تیرا بدن بے پردہ کِیا جائے گابلکہ تیرا ستر بھی دیکھاجائے گا ۔مَیں بدلہ لُوں گا اور کِسی پر شفقت نہ کرُوں گا۔

4. ہمارا فِدیہ دینے والے کا نام ربُّ الافواج یعنیاِسرائیل کا قُدُّوس ہے۔

5. اَے کسدِیوں کی بیٹیچُپ ہو کر بَیٹھ اور اندھیرے میں داخِل ہوکیونکہ اب تُو مملکتوں کی خاتُون نہ کہلائے گی۔

یسعیاہ 47