یسعیاہ 4:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اُس وقت سات عَورتیں ایک مَرد کو پکڑ کر کہیں گی کہ ہم اپنی روٹی کھائیں گی اور اپنے کپڑے پہنیں گی تُو ہم سب سے صِرف اِتنا کر کہ ہم تیرے نام سے کہلائیں تاکہ ہماری شرمِندگی مِٹے۔

2. تب خُداوند کی طرف سے روئِیدگی خُوب صُورت و شاندارہو گی اور زمِین کا پَھل اُن کے لِئے جو بنی اِسرائیل میں سے بچ نِکلے لذِیذ اور خُوش نُما ہو گا۔

3. اور یُوں ہو گا کہ جو کوئی صِیّون میں چُھٹ جائے گااور جو کوئی یروشلیِم میں باقی رہے گا بلکہ ہر ایک جِس کا نام یروشلیِم کے زِندوں میں لِکھا ہو گا مُقدّس کہلائے گا۔

4. جب خُداوند صِیّون کی بیٹیوں کی گندگی کو دُور کرے گااور یروشلیِم کا خُون رُوحِ عدل اور رُوحِ سوزان کے ذرِیعہ سے دھو ڈالے گا۔

یسعیاہ 4