یسعیاہ 39:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اُس وقت مرودک بلدان بِن بلدا ن شاہِ بابل نے حِزقیاہ کے لِئے نامے اور تحائِف بھیجے کیونکہ اُس نے سُنا تھا کہ وہ بِیمار تھا اور شِفایاب ہُؤا۔

2. اور حِزقیاہ اُن سے بُہت خُوش ہُؤا اور اپنے خزانے یعنی چاندی اور سونا اور مصالِح اور بیش قِیمت عِطر اورتمام سِلا ح خانہ اور جو کُچھ اُس کے خزانوں میں مَوجُودتھا اُن کو دِکھایا ۔ اُس کے گھر میں اور اُس کی ساری مملکت میں اَیسی کوئی چِیز نہ تھی جو حِزقیاہ نے اُن کو نہ دِکھائی۔

3. تب یسعیا ہ نبی نے حِزقیاہ بادشاہ کے پاس آ کر اُس سے کہا کہ یہ لوگ کیا کہتے تھے اور یہ کہاں سے تیرے پاس آئے؟حِزقیا ہ نے جواب دِیا کہ یہ ایک دُور کے مُلک یعنی بابل سے میرے پاس آئے ہیں۔

4. تب اُس نے پُوچھا کہ اُنہوں نے تیرے گھر میں کیا کیادیکھا؟حِزقیا ہ نے جواب دِیا سب کُچھ جو میرے گھر میں ہے اُنہوں نے دیکھا ۔ میرے خزانوں میں اَیسی کوئی چِیزنہیں جو مَیں نے اُن کو دِکھائی نہ ہو۔

یسعیاہ 39