15. وہاں اُڑنے والے سانپ کا آشیانہ ہو گا اور انڈے دینااور سینا اور اپنے سایہ میں جمع کرنا ہو گا ۔ وہاں گِدھ جمع ہوں گے اور ہر ایک کے ساتھ اُس کی مادہ ہو گی۔
16. تُم خُداوند کی کِتاب میں ڈُھونڈو اور پڑھو ۔ اِن میں سے ایک بھی کم نہ ہو گا اور کوئی بے جُفت نہ ہو گا کیونکہ میرے مُنہ نے یِہی حُکم کِیا ہے اور اُس کی رُوح نے اِن کوجمع کِیا ہے۔
17. اور اُس نے اِن کے لِئے قُرعہ ڈالا اور اُس کے ہاتھ نے اِن کے لِئے اُس کو جرِیب سے تقسِیم کِیا۔ سو وہ ابد تک اُس کے مالِک ہوں گے اور پُشت در پُشت اُس میں بسیں گے۔