4. اور مَیں لڑکوں کو اُن کے سردار بناؤُں گا اور ننّھے بچّے اُن پر حُکمرانی کریں گے۔
5. لوگوں میں سے ہر ایک دُوسرے پر اور ہر ایک اپنے ہمسایہ پر سِتم کرے گا اور بچّے بُوڑھوں کی اور رذِیل شرِیفوں کی گُستاخی کریں گے۔
6. جب کوئی آدمی اپنے باپ کے گھر میں اپنے بھائی کا دامن پکڑ کر کہے کہ تُو تو پوشاک والا ہے ۔ آ تُو ہمارا حاکِم ہو اور اِس اُجڑے دیس پر قابِض ہو جا۔
7. اُس روز وہ بُلند آواز سے کہے گا کہ مُجھ سے اِنتِظام نہیں ہو گا کیونکہ میرے گھر میں نہ روٹی ہے نہ کپڑا ۔مُجھے لوگوں کا حاکِم نہ بناؤ۔
8. کیونکہ یروشلیِم کی بربادی ہو گئی اور یہُودا ہ گِرگیا ۔ اِس لِئے کہ اُن کی بول چال اور چال چلن خُداوندکے خِلاف ہیں کہ اُس کی جلالی آنکھوں کو غضب ناک کریں۔
9. اُن کے مُنہ کی صُورت اُن پر گواہی دیتی ہے ۔ وہ اپنے گُناہوں کو سدُو م کی مانِند ظاہِر کرتے ہیں اور چُھپاتے نہیں۔ اُن کی جانوں پر واوَیلا ہے! کیونکہ وہ آپ اپنے اُوپر بلا لاتے ہیں۔
10. راست بازوں کی بابت کہو کہ بھلا ہو گا کیونکہ وہ اپنے کاموں کا پَھل کھائیں گے۔