17. اِس لِئے خُداوند صِیّون کی بیٹیوں کے سر گنجے اوریہُودا ہ اُن کے بدن بے پردہ کر دے گا۔
18. اُس دِن خُداوند اُن کے خلخال کی زیبایش اور جالِیاں اور چاند لے لے گا۔
19. اور آویزے اور پہنچیاں اور نِقاب۔
20. اور تاج اور پازیب اور پٹکے اور عِطردان اور تعوِیذ۔
21. اور انگُوٹِھیاں اور نتھ۔
22. اور نفِیس پوشاکیں اور اوڑھنِیاں اور دوپٹے اور کِیسے۔
23. اور آرسِیاں اور بارِیک کتانی لِباس اور دستاریں اوربُرقعے بھی۔