16. اور خُداوند فرماتا ہے چُونکہ صِیّون کی بیٹیاں مُتکبّر ہیں اور گردن کشی اور شوخ چشمی سے خِرامان ہوتی ہیں اوراپنے پاؤں سے ناز رفتاری کرتی اور گُھنگھرُو بجاتی جاتی ہیں۔
17. اِس لِئے خُداوند صِیّون کی بیٹیوں کے سر گنجے اوریہُودا ہ اُن کے بدن بے پردہ کر دے گا۔
18. اُس دِن خُداوند اُن کے خلخال کی زیبایش اور جالِیاں اور چاند لے لے گا۔
19. اور آویزے اور پہنچیاں اور نِقاب۔
20. اور تاج اور پازیب اور پٹکے اور عِطردان اور تعوِیذ۔
21. اور انگُوٹِھیاں اور نتھ۔
22. اور نفِیس پوشاکیں اور اوڑھنِیاں اور دوپٹے اور کِیسے۔
23. اور آرسِیاں اور بارِیک کتانی لِباس اور دستاریں اوربُرقعے بھی۔
24. اور یُوں ہو گا کہ خُوشبُو کے عِوض سڑاہٹ ہو گی اور پٹکے کے بدلے رسّی اور گُندھے ہُوئے بالوں کی جگہ چندلاپن اور نفِیس لِباس کے عِوض ٹاٹ اور حُسن کے بدلے داغ۔