یسعیاہ 3:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. کیونکہ دیکھو خُداوند ربُّ الافواج یروشلیِم اور یہُودا ہ سے سہارا اور تکیہ ۔ روٹی کا تمام سہارا اور پانی کاتمام تکیہ دُور کر دے گا۔

2. یعنی بہادُر اور صاحبِ جنگ کو قاضی اور نبی کو فال گِیرو کُہن سال کو۔

3. پچاس پچاس کے سرداروں اور عِزّت داروں اور صلاح کاروں اور ہوشیار کارِیگروں اور ماہِر جادُوگروں کو۔

4. اور مَیں لڑکوں کو اُن کے سردار بناؤُں گا اور ننّھے بچّے اُن پر حُکمرانی کریں گے۔

5. لوگوں میں سے ہر ایک دُوسرے پر اور ہر ایک اپنے ہمسایہ پر سِتم کرے گا اور بچّے بُوڑھوں کی اور رذِیل شرِیفوں کی گُستاخی کریں گے۔

یسعیاہ 3