یسعیاہ 16:7-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. سو موآ ب واوَیلا کرے گا ۔ موآ ب کے لِئے ہر ایک واوَیلاکرے گا ۔ قِیر حراست کی کِشمش کی ٹِکِیوں پر تُم سخت تباہ حالی میں ماتم کرو گے۔

8. کیونکہ حسبو ن کے کھیت سُوکھ گئے ۔ قَوموں کے سرداروں نے سِبما ہ کی تاک کی بِہترِین شاخوں کو توڑ ڈالا ۔ وہ یعزیر تک بڑھِیں ۔ وہ جنگل میں بھی پَھیلِیں ۔ اُس کی شاخیں دُور تک پَھیل گئِیں ۔ وہ دریا پار گُذرِیں۔

9. پس مَیں یعزیر کے آہ و نالہ سے سِبما ہ کی تاک کے لِئے زاری کرُوں گا ۔ اَے حسبو ن اَے الیعا لہ مَیں تُجھے اپنے آنسُوؤں سے تر کر دُوں گا کیونکہ تیرے ایّامِ گرمی کے میووں اور غلّہ کی فصل کو غَوغایِ جنگ نے آ لِیا۔

10. اور شادمانی چِھین لی گئی اور ہرے بھرے کھیتوں کی خُوشی جاتی رہی اور تاکِستانوں میں گانا اور للکارنا بند ہوجائے گا ۔ پامال کرنے والے انگُوروں کو پِھر حَوضوں میں پامال نہ کریں گے ۔ مَیں نے انگُور کی فصل کے غوغا کو مَوقُوف کر دِیا۔

یسعیاہ 16