یسعیاہ 16:10-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اور شادمانی چِھین لی گئی اور ہرے بھرے کھیتوں کی خُوشی جاتی رہی اور تاکِستانوں میں گانا اور للکارنا بند ہوجائے گا ۔ پامال کرنے والے انگُوروں کو پِھر حَوضوں میں پامال نہ کریں گے ۔ مَیں نے انگُور کی فصل کے غوغا کو مَوقُوف کر دِیا۔

11. اِس لِئے میرا اندرُون موآ ب پر اور میرا دِل قِیر حارس پر بربط کی مانِند فغان خیز ہے۔

12. اور یُوں ہو گا کہ جب موآ ب حاضِر ہو اور اُونچے مقام پر اپنے آپ کو تھکائے بلکہ اپنے معبد میں جا کر دُعا کرے تو اُسے کُچھ فائِدہ نہ ہو گا۔

13. یہ وہ کلام ہے جو خُداوند نے موآ ب کے حقّ میں زمانۂِ ماضی میں فرمایا تھا۔

14. پر اب خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تِین برس کے اندرجو مزدُوروں کے برسوں کی مانِند ہوں موآ ب کی شَوکت اُس کے تمام لشکروں سمیت حقِیر ہو جائے گی اور بُہت تھوڑے باقی بچیں گے اور وہ کِسی حِسا ب میں نہ ہوں گے۔

یسعیاہ 16