1. موآ ب کی بابت بارِ نبُوّت۔ایک ہی رات میں عارِموآ ب خراب و نابُود ہو گیا ایک ہی رات میں قِیرِموآ ب خراب و نیست ہو گیا۔
2. بَیت اور دِیبون اُونچے مقاموں پر رونے کے لِئے چڑھ گئے ہیں ۔ نبُو اور مِیدبا پر اہلِ موآ ب واوَیلا کرتے ہیں ۔ اُن سب کے سر مُنڈائے گئے اور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی۔
3. وہ اپنی راہوں میں ٹاٹ کا کمربند باندھتے ہیں اور اپنے گھروں کی چھتّوں پر اور بازاروں میں نَوحہ کرتے ہُوئے سب کے سب زار زار روتے ہیں۔