یسعیاہ 11:10-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ لوگ یسّی کی اُس جڑ کے طالِب ہوں گے جو لوگوں کے لِئے ایک نِشان ہے اور اُس کی آرام گاہ جلالی ہو گی۔

11. اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند دُوسری مرتبہ اپناہاتھ بڑھائے گا کہ اپنے لوگوں کا بقِیّہ جو بچ رہا ہواسُور اور مِصر اور فترُوس اور کُوش اور عَیلام اور سِنعار اورحمات اور سمُندر کی اطراف سے واپس لائے۔

12. اور وہ قَوموں کے لِئے ایک جھنڈا کھڑا کرے گا اور اُن اِسرائیلیوں کو جو خارِج کِئے گئے ہوں جمع کرے گا اور سب بنی یہُوداہ کو جو پراگندہ ہوں گے زمِین کی چاروں طرف سے فراہم کرے گا۔

13. تب بنی افرائِیم میں حسد نہ رہے گا اور بنی یہُوداہ کے دُشمن کاٹ ڈالے جائیں گے بنی افرائِیم بنی یہُوداہ پر حسد نہ کریں گے اور بنی یہُوداہ بنی افرائِیم سے کِینہ نہ رکھّیں گے۔

14. اور وہ مغرِب کی طرف فلِستیوں کے کندھوں پر جھپٹیں گے اور وہ مِل کر مشرِق کے بسنے والوں کو لُوٹیں گے اور ادُو م اور موآ ب پر ہاتھ ڈالیں گے اور بنی عمُّون اُن کے فرمانبردار ہوں گے۔

15. تب خُداوند بحرِ مِصر کی خلِیج کو بِالکُل نیست کر دے گا اور اپنی بادِ سمُوم سے دریایِ فرا ت پر ہاتھ چلائے گااور اُس کو سات نالے کر دے گا اور اَیسا کرے گا کہ لوگ جُوتے پہنے ہُوئے پار چلے جائیں گے۔

16. اور اُس کے باقی لوگوں کے لِئے جو اسُور میں سے بچ رہیں گے ایک اَیسی شاہراہ ہو گی جَیسی بنی اِسرائیل کے لِئے تھی جب وہ مُلکِ مِصر سے نِکلے۔ شُکر گُزاری کاگیِت

یسعیاہ 11