17. کیونکہ خُداوند فرماتا ہے دیکھو مَیں تُمہارے درمِیان سانپ اور افعی بھیجُوں گا جِن پر منتر کارگر نہ ہو گا اور وہ تُم کو کاٹیں گے۔
18. کاش کہ مَیں غم سے تسلّی پاتا! میرا دِل مُجھ میںسُست ہو گیا۔
19. دیکھ میری بِنتِ قَوم کے نالہ کی آواز دُور کے مُلکسے آتی ہے ۔کیا خُداوند صِیُّون میں نہیں؟کیا اُس کا بادشاہ اُس میں نہیں؟اُنہوں نے کیوں اپنی تراشی ہُوئی مُورتوں سےاور بے گانہ معبُودوں سے مُجھ کو غضبناک کِیا؟۔
20. فصل کاٹنے کا وقت گُذرا ۔ گرمی کے ایّام تمامہُوئےاور ہم نے رہائی نہیں پائی۔
21. اپنی بِنتِ قَوم کی شِکستگی کے سبب سے مَیں شِکستہحال ہُؤا ۔مَیں کُڑھتا رہتا ہُوں ۔ حَیرت نے مُجھے دبا لِیا۔