یرمِیاہ 7:5-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. کیونکہ اگر تُم اپنی روِشیں اور اپنے اَعمال سراسر درُست کرو ۔ اگر ہر آدمی اور اُس کے ہمسایہ میں پُورا اِنصاف کرو۔

6. اگر پردیسی اور یتِیم اور بیوہ پر ظُلم نہ کرو اور اِس مکان میں بے گُناہ کا خُون نہ بہاؤ اور غَیر معبُودوں کی پَیروی جِس میں تُمہارا نُقصان ہے نہ کرو۔

7. تو مَیں تُم کو اِس مکان میں اور اِس مُلک میں بساؤُں گا جو مَیں نے تُمہارے باپ دادا کو قدِیم سے ہمیشہ کے لِئے دِیا۔

8. دیکھو تُم جُھوٹی باتوں پر جو بے فائِدہ ہیں بھروسا کرتے ہو۔

9. کیا تُم چوری کرو گے ۔ خُون کرو گے ۔ زِناکاری کرو گے جُھوٹی قَسم کھاؤ گے اور بعل کے لِئے بخُور جلاؤ گے اور غَیر معبُودوں کی جِن کو تُم نہیں جانتے تھے پَیروی کرو گے۔

یرمِیاہ 7