32. اور وہ گھمنڈی ٹھوکر کھائے گا ۔ وہ گِرے گا اور کوئی اُسے نہ اُٹھائے گا اور مَیں اُس کے شہروں میں آگ بھڑکاؤُں گا اور وہ اُس کی تمام نواحی کو بھسم کر دے گی۔
33. ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ بنی اِسرائیل اور بنی یہُوداہ دونوں مظلُوم ہیں اور اُن کو اَسِیر کرنے والے اُن کو قَید میں رکھتے ہیں اور چھوڑنے سے اِنکارکرتے ہیں۔
34. اُن کا چُھڑانے والا زورآور ہے ۔ ربُّ الافواج اُس کا نام ہے ۔ وہ اُن کی پُوری حِمایت کرے گا تاکہ زمِین کو راحت بخشے اور بابل کے باشِندوں کو پریشان کرے۔
35. خُداوند فرماتا ہے کہتلوار کسدیوں پر اور بابل کے باشِندوں پراور اُس کے اُمرا اور حُکما پر ہے۔
36. لافزنوں پر تلوار ہے ۔وہ بے وُقُوف ہو جائیں گے ۔اُس کے بہادُروں پر تلوار ہے۔وہ ڈر جائیں گے۔