45. جو بھاگے سو حسبُو ن کے سایہ تلے بیتاب کھڑے ہیں پر حسبُو ن سے آگ اور سیحُو ن کے وسط سے ایک شُعلہ نِکلے گااور موآ ب کی داڑھی کے کونے کو اور ہر ایک فسادی کی چاند کو کھا جائے گا۔
46. ہائے تُجھ پر اَے موآ ب! کمُو س کے لوگ ہلاک ہُوئے کیونکہ تیرے بیٹوں کو اَسِیرکر کے لے گئے اور تیری بیٹِیاں بھی اَسِیر ہُوئِیں۔
47. باوُجُود اِس کے مَیں آخِری دِنوں میں موآ ب کے اَسِیروں کو واپس لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے ۔ موآ ب کی عدالت یہاں تک ہُوئی۔ عمُّون پر خُدا وند کا غضب