یرمِیاہ 46:3-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. سِپر اور ڈھال کو تیّار کرواور لڑائی پر چلے آؤ۔

4. گھوڑوں پر ساز لگاؤ ۔اَے سوارو! تُم سوار ہو اور خَود پہن کر نِکلو۔نیزوں کو صَیقل کرو۔بکتر پہنو۔

5. مَیں اُن کو گھبرائے ہُوئے کیوں دیکھتا ہُوں؟وہ پلٹ گئے۔ اُن کے بہادُروں نے شِکستکھائی ۔وہ بھاگ نِکلے اور پِیچھے پِھر کر نہیں دیکھتےکیونکہ چاروں طرف خَوف ہے خُداوند فرماتا ہے۔

6. نہ سبُکپا بھاگنے پائے گانہ بہادُر بچ نِکلے گا ۔شِمال میں دریایِ فُرا ت کے کنارے اُنہوں نےٹھوکر کھائی اور گِر پڑے۔

7. یہ کَون ہے جو دریایِ نِیل کی مانِند بڑھا چلا آتا ہے۔جِس کا پانی سَیلاب کی مانِند مَوجزن ہے؟۔

یرمِیاہ 46