1. خُداوند کا کلام جو یَرمِیا ہ نبی پر اقوام کی بابت نازِل ہُؤا۔
2. مِصر کی بابت :۔ شاہِ مِصر فرعَون نِکو ہ کی فَوج کی بابت جو دریایِ فُرا ت کے کنارے پر کرکمِیس میں تھی جِس کو شاہِ بابل نبُوکَدر ضر نے شاہِ یہُودا ہ یہُویقِیم بِن یوسیا ہ کے چَوتھے برس میں شِکست دی۔
3. سِپر اور ڈھال کو تیّار کرواور لڑائی پر چلے آؤ۔